حیدرآباد۔1۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر قانون کپل سبل نے آج دہلی کے
وزیر اعلی اروند کیجروال کی جانب سے کرپٹ لیڈروں کی فہرست میں انکے نام کی
شمولیت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اروند کیجروال ان پر کئے
گئے الزامات کو ثابت کرنے کی صورت میں وہ سیاست سے دائمی طور
پر چھٹی
لیلینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انکے عہدہ سے مستعفی بھی ہو جائینگے۔ انہوں نے
تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ارونج
کیجروال ایسے حرکتوں کو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارند کیجروال کو دو
دن کا وقت دے رہے ہیں کہ وہ ان پر کئے گئے الزاما ت کو ثابت کریں۔